ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ضلعی افسروں کااجلاس 

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے ضلعی افسروں کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوشرینہ جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر سمیت محکمہ صحت، تعلیم، سول ڈیفنس، میونسپل کمیٹی قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، ڈی او ضلع کونسل، ریسکیو 1112، پولیس، ٹریفک پولیس ، صحت وآبادی کے نمائندوں و دیگر ضلعی افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہاکہ حکومت پنجاب نے موجودہ جنگی صورت حال کے پیش نظر تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر سرکاری افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے فرائض کی انجام دہی کرینگے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے مکمل طور پر تیار رہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عمران علی نے امتحانی سنٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور کا اچانک دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن