لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر اور سابق ڈیوس کپ کھلاڑی رشید ملک نے ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز و سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح شارٹ کھیل کر کیا۔ مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر (ر) میر محمد صدیق ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر سپورٹس ڈی ایچ اے لاہور، لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد شہباز تمغہ امتیاز، ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی نسیم احمد، ڈی ایچ اے ٹینس کوچ سکندر حیات، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رشید ملک نے کہا کہ ڈی ایچ اے کی شاندار سہولیات اور مثبت طرزِ فکر پاکستان میں نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کی تربیت اور مستقبل کے سٹارز کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔آئندہ مرحلے میں قومی سطح کی ٹینس چیمپئن شپس اور مستقبل میں ایشین ٹینس فیڈریشن اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔