اسلام آباد(خبرنگار)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری جے یو آئی نے تربت کے سیکرٹری جنرل مفتی شاہ میر بزنجو کے قتل کی مذمت کی ہے اسلم غوری نے کہا ہے کہ مفتی شاہ میر بزنجو فعال ،متحرک اور نڈر عالم تھے قتل افسوسناک ہے شدید مذمت کرتے ہیںحکومت قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے اللہ کریم مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے بلوچستان اور کے پی جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں جے یو آئی کارکنوں کو اسلام اور پاکستان کی وفاداری کی سزا دی جارہی ہے جے یو آئی قیادت نے ہمیشہ امن کی بات کی ،لیکن ریاست شاید امن کے جذبے کا انتقام لے رہی ہے حالات تباہی کے دھانے پہنچ گئے ہیں ۔