چکری کے قریب151کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ترجمان نیشنل ہائی ویز ان موٹروے پولیس کے مطابق ،آئی جی موٹروے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔چکری کے قریب151کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے حوالے کردیا ۔موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سپیڈ پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ،مہم کا مقصد تیز رفتاری پر قابو پا کر مہلک حادثات سے بچاؤ ہے،مہم کے دوران متعدد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔عوام الناس سے گزارش ہے دوران سفر حد رفتار کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔

ای پیپر دی نیشن