مردان (نوائے وقت رپورٹ) فریقین کے درمیان فائرنگ میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو ہسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ میں 2 زخمی راہگیر بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔ جھگڑا آبپاشی نالے پر ہوا۔