مکوآنہ (این این آئی)پاکستان رواں سال 16 لاکھ 95ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے6ملین ٹن سے تجاوز کر گیاہے لہٰذااگرسیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سیب کے برآمد کنندگان کو جدید سہولیات اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے نئی منڈیو کی تلاش میں معاونت فراہم کی جائے تو پاکستان بیرونی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے۔