لاہور(نیوز رپورٹر ) ایرانی دارالحکومت میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کے علاوہ تہران یونیورسٹی میں اردو اور پاکستان شناسی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تہران یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر علی بیات نے فارسی ادبیات میں کشمیر کے موضوع پر مقالہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران پاکستانی سفیر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن عصمت سیال نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام پیش کیا۔ تقریب میں ایران سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، صحافیوں اور اہل علم نے شرکت کی۔ ایکو ثقافتی انسٹی ٹیوٹ تہران کے صدر ڈاکٹر سعد ایس خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔