گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ سلمان اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ممنوعہ پلاسٹک کے بنانے،فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے ا س کے خلاف قانونی کاروائی کی مہم جاری ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران حامد شیخ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب اورنوید احمد ڈپٹی کمشنرکے احکامات کی تعمیل میں دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ نے اس جاری مہم میں رواں ہفتہ کے دوران سبزی منڈی،پلاسٹک مارکیٹ شہر کے مختلف بازاروں مارکیٹوں اور دوکانوں پر ریڈ کر کے تقریباً(ایک ٹن)ممنوعہ 75مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔سلمان اسلم ڈیٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ نے بلاسٹک کے کاروبارسے منسلک افراد کو تنبیہ کی ہے کہ ممنوعہ بلاسٹک کے بنانے ، خرید و فروخت اور استعمال سے باز و ممنوع رہیں۔عدم تعمیل کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جو کہ کاروبار بندش،بھاری جرمانہ اور ممنوعہ پلاسٹک کی ضبتگی کی صورت میں ہو سکتی ہے۔