گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری 

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنرز /پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے اب تک 8 دنوں میں گراں فروشوں کیخلاف ایک  لاکھ 82 ہزار 924 کاروائیاں کیں،361 خلاف ورزیوں پر 17 لاکھ 53 ہزار 5 سو روپیسے زائد کے جرمانے عائد،323 افراد گرفتار، 2 مقدمات کا اندراج اور 246 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے،گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے چھاپہ مار کاروائیاں کررہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں/سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن