فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگر نے کہا ہے کہ عالمی استعمار اور اقوام متحدہ کے دوغلاپن اور منافقت سے دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی‘ معاشی استحصال کا سامنا کر رہے ہیں عالم اسلام بے حسی اور بے بسی کا مظاہرہ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت بدترین دہشتگردی ہے، اسرائیل امریکی سربراہی میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے ۔