ننکانہ : سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 

ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی کی زیرصدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کے پہلے ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پی سی ایم کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 28 ہزار 3 سو 90 مقامات کو چیک کیا گیا ، 187 افراد مہنگی اشیاء فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے۔جن کو 4 لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔انہوں نے پی سی ایم کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق مارکیٹوں اور دوکانوں کی انسپکشن کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن