ڈسٹرکٹ سینٹرل سے گٹکا فروش اور ڈکیت گرفتار

کراچی (سٹی نیوز)ڈسٹرکٹ سینٹرل بڑی کارروائی،ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی اور ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ڈی ایس پی خواجہ معین الدین، ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی فرزاد شیخ کی ہدایت پر ہیڈ محرر مشتاق احمد کی مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائی جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ بلال کالونی پولیس کی بڑی کاروائی 02 گٹکا ماوا فروش کارندے گرفتار جن کے قبضہ 560 عدد ماوا برآمدہوا،ملزم نذیر احمد ولد حسین شاہ ایف آئی آر نمبر 378/2020 کے قبضہ سے 530 عدد ماوے کے پیکٹ برآمد جبکہ ملزم اشرف ولد نور محمدایف آئی آر نمبر 377/2020 کے قبضہ سے 30 عدد ماوے کے پیکٹ برآمدکرلئے گئے۔ملزمان پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے رکشے کا استعمال کرتے تھے پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے رکشے سمیت ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں ماوابرآمد کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

History

Close |

Clear History