انسداد تجاوزات :2200 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ،25 ٹرک سامان ضبط 

لاہور(خبرنگار)ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات کے تحت گرینڈ آپریشن جاری ہے جس کے دوران اب تک 2200 سے زائد تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں جبکہ 25 ٹرک سامان ضبط کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، مال روڈ اور دیگر مصروف علاقوں میں مؤثر طریقے سے جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن