پنڈی بھٹیاں ، نوشہرہ ورکاں ، کامونکی میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی ریلیاں 

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگاران ، نمائندہ نوائے وقت، نمائندہ خصوصی ) افواجِ پاکستان کے ساتھ پنڈی بھٹیاں ، نوشہرہ ورکاں ، کامونکی سمیت دیگر بڑے شہروں سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیںریلیوں میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے وہ پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندو حقیقت میں ایک بزدل قوم ہے اس نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا ہے انشاء اللہ پاک فوج اس حملے کا منہ توڑ جواب دیکر پاکستان کو سرخرو کرے گی۔پاکستانی قوم اپنی فوج کے دلیرانہ جواب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔مقررین نے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ای پیپر دی نیشن