گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اہلکار فوری ریسکیو آپریشن کے لیے تیار ہیں،ضلع بھر میں تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ریسکیو کنٹرول روم 24/7کی بنیاد پر ہنگامی صورتحال کو مانیٹرکررہاہے۔