شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معذور افراد کو الیکٹرک وہیل چیئر دینے کے سلسلہ میں انجمن بہبود مریضاں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پی ڈبلیو ڈی ویریفکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ راجہ زبیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ،سوشل ویلفیئر آفیسر معظمہ چوہان،انجمن بہبود مریضاں کے چیئرمین ملک عرفان اسلام،آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مجید احمد‘ محمد افضل نظامی ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر معزور افراد کے تمام تر کاغذات،میڈیکل رپورٹس چیک کی گئیں۔