سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور حملہ آور طیاروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ پوری پاکستانی قوم وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ہمراہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اگر بھارت باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا کر صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد معلوم ہو گیا ہے کہ بہادر مسلح پاک فوج اورموجودہ حکومت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ، بھارت اب کبھی پاکستان پر حملہ کی جرات نہیں کرے گا۔