اٹک کی عوام کی شیخ آفتاب   نے بھرپورخدمت  کی،شیخ  اجمل محمود 

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) اٹک کی عوام کی خدمت جتنی شیخ آ فتا ب احمد نے کی ہے اتنی کسی لیڈر نے نہیں کی ہے شیخ آفتاب عوام کے اعتماد پر پورا اتر ے ہیں ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ  اجمل محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں شیخ آفتاب احمد نے سینکڑوں دیہات کو سوئی گیس فراہم کی نئی سڑکیں بنائی اور کارپٹ روڈ بنائے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے بڑے بڑے منصوبے مکمل کیے قبرستان کے لیے اراضی دی شیخ آفتاب احمد واحد لیڈر ہے جن کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں وہ اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر اٹک کی عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعاون سے اٹک میں ترقیاتی کام جاری ہے ہم اٹک کی عوام شہباز شریف اور مریم نواز کے مشکور ہے جہنوں نے ہمیشہ اٹک کی عوام کے لیے خصوصی گرانٹ دی۔

ای پیپر دی نیشن