راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) وزیر زراعت و لاییو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت سٹرس کی بحالی و ترویج کیلیے اقدامات اٹھایے جا رہے ہیں۔ سٹرس کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سٹرس برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی ویلیو چین میں بہتری لائی جائے۔ حکومت پنجاب صوبہ میں سٹرس(ترشاوہ )پھلوں کی بحالی اور پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سٹرس کے باغات موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تنزلی کا شکار ہیں اور اس کے پودے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے باعث سٹرس خاص طور پر کینو کے پھل کا سایز اور اس کی شیلف لائف میں کمی واقع ہویی ہے۔ سٹرس فیملی میں کینو خاص طور پر صوبہ پنجاب کی پہچان ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کسان پیکج کے تحت سٹرس کی بحالی کیلیے1.2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے