کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سخی حسن کے علاقے میں پولیس سے بچنے کے لئے ڈاکو تاروں پر لٹک گیا۔ موٹر سائیکل سوار سے موبائل چھیننے والا ڈاکو کافی دیر تک تار پر لٹکا رہا۔ پولیس نے کافی دیر کی کوشش کے بعد پولیس نے ڈکیت کو پکڑ لیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کافی دیر تار پر لٹکے رہنے کے بعد بالآخر ڈاکو تار چھوڑ کر کود گیا جسے نیچے کھڑے پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا۔