اکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گےپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔
انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین حملوں کے بعد بلایا جانے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انڈین حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔