اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) پی آئی پی ایگزیکٹیو لرننگ سینٹرتیل و گیس کی صنعت کی استعداد بڑھانے لئے پر عزم ہے جبکہ ادارے کی طرف سے2012 سے اب تک 25,000 سے زائد مین آورز میں تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔ بیشتر پروگرامز بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین اور اداروں کے تعاون سے پیش کیے جاتے ہیںتربیت مکمل کرنے والے پیشہ ور افراد کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ اداروں کی اسناد دی جاتی ہیں ۔ یہ تربیتی پروگرامز جسمانی اور ورچوئل دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، تاکہ مختلف جغرافیائی اور عملی ماحول میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد آسانی سے ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس طریقہ کار سے صنعت کو وقت اور لاگت کی نمایاں بچت حاصل ہوتی ہے، جبکہ غیرمعمولی پیشہ ورانہ قدر کا اضافہ بھی ممکن ہوتا ہے۔