کمشنر راولپنڈی کا کچہری میں اے سی کینٹ آفس، تحصیلدار و دیگر برانچز کا دورہ 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویڑن نے راولپنڈی کچہری میں اے سی کینٹ آفس، تحصیلدار و دیگر منسلک برانچز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، پبلک ڈیلنگ، کورٹ کیسز کے علاوہ پینشن کیسز اور عوامی شکایات کا ریکارڈ چیک کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ پینشن کیسز کو جلد از جلد پراسس کیا جائے اور اس میں کوئی پینڈنسی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کا اعتماد سرکاری اداروں پر بحال کرنے کے لئے ریونیو آفسز کو مزید بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز موصول شدہ درخواستوں کا فوری ڈسپوزل یقینی بنائیںانجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اپنے تحصیلدار اور رجسٹرار دفاتر کا باقاعدگی سے معائینہ کریں اور وہاں پر صفائی، ریونیو معاملات اور بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن