ضلعی انتظامیہ کا آپریشن‘ 3ہزار تجاوزات کا خاتمہ‘ 29ٹرک سامان ضبط

لاہور(خبرنگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے ‘تاریخی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ نگرانی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا کر رہے ہیں جبکہ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار سے زائد مستقل اور عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا اور29ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ جن علاقوں میں نمایاں کارروائیاں کی گئی ہیں ان میں انارکلی، اردو بازار، اور شاہ عالم مارکیٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مال روڈ، جی ٹی روڈ اور کالج روڈ ، مصری شاہ، موچی گیٹ، سبزہ زار، نیاز ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن جیسے علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ تجاوزات خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاںجاری ہیں۔شہر کو تجاوزات کے چنگل سے آزاد کرایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن