حافظ آباد:ایمبولینسز مالکان نے لواحقین کو لوٹنا شروع کردیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کے مالکان نے غریب مریضوںکو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا۔ ڈی ایچ کیو  ہسپتال کے باہر کھڑی ایمبولینس گاڑیوں کے مالکان غریب اور لاچار مریضوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عام روٹین میں حافظ آباد سے لاہور ایمبولینس لیجانے کا کرایہ گیارہ بارہ ہزار بنتا ہے لیکن جب ڈی ایچ کیو ہسپتال سے کسی بھی مریض کو لاہوریا فیصل آباد کے ہسپتالوں میں ریفرکیا جاتا ہے تو مریضوںکے لواحقین مجبوری میں ان پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوںکے مالکان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ ان سے بیس سے بائیس ہزار روپے تک کرایہ وصول کر تے ہیں جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری آرٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کا کرایہ نامہ ہسپتال کے باہراور ایمبولینس گاڑیوں کے سامنے آویزاں کروایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ایمبولینس گاڑیوںکے مالکان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن