شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے دفتر کو خالی کراکر سیل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن عرصہ 60 سال سے ضلع کے ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ دے رہی تھی اور پنجاب بھر میں اول پوزیشن کے حامل ادارے کی بندش قابل مذمت ہے اختر ڈار نے کہا کہ مذکور ہ ایسوسی ایشن کو ضلع بھر کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی معززین علاقہ ہر دور کے ڈپٹی کمشنر ملکر ادارے کی آبیاری کرتے رہے ہیں جبکہ سابق صدر پاکستان جنرل ضیا الحق اور دیگر حاکم وقت اس ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے او رسراہتے رہے ہیں آرگنائزیشن کو قبضہ مافیا جیسے القابات سے نوازنا انتہائی نامناسب اور افسوسناک رویہ ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایسوسی ایشن کو بندکرنے کی بجائے مناسب جگہ فراہم کی جائے۔