قصور: مختلف مقامات سے  ایک لڑکی سمیت 2 افراد اغوا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں  لڑکی سمیت 2 افراد کو اغواء کر لیا گیا،پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن میں سرور نے درخواست دی کہ گھر میں سوئے تھے اگلی صبح میری 17سالہ بہن (ا)بی بی گھر میں موجود نہ تھی ملزم ندیم اسے ورغلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے ۔ کوٹ نانکا سنگھ کا رہائشی 13سالہ بلال مسجد میں نماز پڑھنے کو گیا جو تاحا ل گھر کو نہ پہنچا ہے ۔ خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغواء کر لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن