وفاقی کابینہ توسیع ،نئے وزراء کو قلمدان سونپنے کا فیصلہ نہ ہوسکا 

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ ایک ہفتے گرزنے کے باوجودنئے وزراء کوتاحال قلمدان سونپے جانے کا فیصلہ نہ ہوسکا حلف اٹھانیوالے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو قلمدان تفویض کئے جانے کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ ایک سے زائد قلمدان رکھنے والے وفاقی وزراء من پسند وزارتیں رکھنے پر مصرہیں جبکہ حکمران واتحادی جماعتوں کے وفاقی وزراء کے مابین تاحال کھینچا تانی جاری ہے وزیراعظم پاکستان کی وزراء کیساتھ ملاقاتیں بھی جاری ہیں تفصیلات کے مطا بق وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے اور وفاقی وزراء اور وزراء مملکت نے حلف بھی اٹھا لئے ہیں تاہم انہیں وزارتوں کے قلمدان سونپے جانے کا فیصلہ تاحال تعطل کا شکار ہے زرائع کے مطابق اپنی مرضی کی وازارتیں لینے کیلئے حکمران جماعت اور اتحادیوں کے مابین کھینچا تانی جا ری ہے اس ضمن میں اختلافات اور پہلے سے وزارتوں میں براجمان وزراء کیجانب سے وزارتیں نہ چھوڑنے جانے کی اطلاعات بھی ہیں اور وزیراعظم پاکستان اس ضمن میں فردافرداملاقاتیں کرکے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیںواضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے بعدچندوزراء حلف کیلئے بھی منتظر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن