وہاڑی (سٹی رپورٹر) وہاڑی شہر کے مختلف علاقوں لیاقت پورہ، کچی منڈی، پیپلز کالونی، 9/11 ڈبلیو بی اور اندرون شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات نے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ جگہ جگہ لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بدبو کے ساتھ مختلف بیماریوں کا بھی سبب بننے لگے۔ رب نواز، محمد اسد، محمد قاسم، معین احمد ‘ یاسین محمد ارشاد، محمد کاشف، محمد شفیق نے بتایا کہ "صفائی کا نظام بالکل ناکام ہے۔ گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اور نکاسی آب کا نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بچیوں کو بیماریاں لگ رہی ہیں۔ مچھر اور کیڑے بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صفائی ستھرائی کے اہلکاروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے اور فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔