پیسے ڈبل کرنے کا چھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) عزیز آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے لوگوں کو پیسے ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔عزیز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے یاسین آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ملزم رشیداللہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رشیداللہ عرف ڈبل شاہ نے اب تک اٹھارہ کروڑ روپے لوگوں سے بٹورے ۔وہ شہریوں سے ایک لاکھ روپے لیکر 5 ہزار روپے مہینہ دینے کا جھانسا دیتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن