مری (نامہ نگار خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس مری کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں گیارہ سو سے زاہد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے استفادہ حاصل کیا۔ مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کل 3584 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اس طرح وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر مغیث احمد ہاشمی کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس مری قانون کی عملداری کرتے ہوے نومبر میں سٹی ٹریفک پولیس نے 600 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائیاں کی گئیں۔ ٹریفک پولیس مری نے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے پر 287گاڑیو ں کوچالان ٹکٹ جاری کیے۔ ون وے کی خلاف ورزی پر 123، لائن وائلیشن پر 31 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں 492چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، سٹی ٹریفک پولیس نے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا اور 08 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔