سندھ میں کینالز کے خلاف جے یوآئی ‘جے ڈی اے‘پی ٹی آئی کے دھرنے

کراچی‘ گڈو‘ سکھر (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی نے سکھر بیراج پر (سندھو بچائو، سندھ بچائو) مہم کے سلسلے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ سندھ کے حقوق کیلئے نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ملک کو کمزور کر دیا ہے۔ سندھ کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر نے دھرنے سے خطاب کیا۔ کینالز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ لاڑکانہ میں بھی خیرپور پل پر دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔ اس کے علاوہ سکھر‘ نوشہرو فیروز‘ سجاول اور دیگر جگہ دھرنے دئیے گئے۔ کراچی میں بھی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی‘ جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن