آئندہ بجٹ میں زیادہ پنشن پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے زیادہ پنشن لینے والوں پر معمولی انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا جا رہا ہے آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ وہ افراد جو ماہانہ چار لاکھ روپے سے زائد پنشن وصول کر رہے ہیں ان پر 2.5 فیصد کی معمولی شرح سے انکم ٹیکس لاگو کیا جائے اس اقدام کا مقصد کم آمدن والے طبقے کو مساوی ٹیکس نظام کا پیغام دینا ہے یہ ٹیکس سول ملٹری عدلیہ اور دیگر اداروں کے ان تمام افراد پر لاگو ہو گا جو مقررہ حد سے زیادہ پنشن حاصل کر رہے ہیں دوسری جانب بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی بھی تجاویز زیر غور ہیں حکومت سالانہ چھ لاکھ روپے تک کی آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حد بڑھانے پر غور کر رہی ہے جب کہ ماہانہ پچاس ہزار روپے سے زائد آمدن رکھنے والوں کو بھی انکم ٹیکس کی مزید چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے ان اقدامات کا مقصد ٹیکس نظام کو زیادہ منصفانہ اور آمدنی کے اعتبار سے متوازن بنانا ہے تاکہ کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے اور زیادہ آمدنی والے افراد کو ٹیکس نظام میں لایا جا سکے

ای پیپر دی نیشن