پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار

پاکستان نے بھارتی بری اور فضائی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پہلا لانگ رینج گراؤنڈ سرویلنس ریڈار AM350S کامیابی سے تیار کر لیا ہے یہ جدید ریڈار این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جو ملک کے دفاعی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت ہے یہ ریڈار 350 کلومیٹر کی دوری تک دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے اور 60 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیارے کو بھی باآسانی شناخت کر سکتا ہے جبکہ 450 کلومیٹر کے دائرے میں توپوں ٹینکوں اور طیاروں سمیت دیگر عسکری ساز و سامان کی پہچان کی صلاحیت بھی رکھتا ہے یہ AM350S ایک ایسا جدید نظام ہے جو خاص آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا یہ ہر قسم کے موسم جیسے شدید دھند بارش یا طوفان میں بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے اور اسے صرف 30 منٹ کے اندر قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے اس کی توانائی کی کھپت بھی انتہائی کم یعنی صرف 400 واٹ ہے یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے جسے باآسانی کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے اور یہ ملکی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

ای پیپر دی نیشن