رواں مالی سال پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 26 فیصد زیادہ ٹیکس وصولی

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال اپریل میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 23.7 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جو گزشتہ مالی سال میں اتنی مدت کے دوران کی جانے والی ٹیکس وصولی کے مقا بلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ پی آر اے حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل (10 ماہ) کے دوران  214 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے جوگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی سے اپریل کے دوران مجموعی ٹیکس وصولی میں  پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں  199.6 ارب روپے اکٹھے  کئے گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  14 فیصد زیادہ ہے اور رواں مالی سال میں جولائی سے اپریل تک پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 5.1 ارب روپے اکٹھے ہوئے جس میں 23  فیصد گروتھ دیکھی گئی۔ جب کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں 9.1 ارب روپے، 43 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔

ای پیپر دی نیشن