لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کے متعارف کردہ آئی سی ٹی اقدمات بارے آگاہی کیلئے معروف سعودی کمپنی ELM کے وفد نے Consulting Abacus کے نمائندوں کے ہمراہ پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر Abacus کنسلٹنگ نوید حسین، وائس پریذیڈنٹ پبلک ریلیشنز سکندر جمشید اور ELM کے سینئر بزنس اینالسٹ مصطفی غویلی شامل تھے۔ دورے کا مقصد پی آئی ٹی بی کے پروگرامز کا مشاہدہ کرنا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔چیئرمین فیصل یوسف نے کہا یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ڈیجیٹل اقدامات کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ امید ہے یہ دورہ مستقبل میں مضبوط شراکت داری کی بنیاد بنے گا۔پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف نے پی آئی ٹی بی کے اہم منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ وفد نے ای خدمت مرکز‘ پنجاب ڈیٹا سنٹر اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ وِنگ احمد اسلام اور سینئر پروگرام منیجر محمد اشفاق ٹوانہ بھی موجود تھے۔