انسداد تجاوزات آپریشن :2200  سے زائد تجاوزات کاخاتمہ

لاہور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا، جس میں لاہور کے اہم تجارتی مراکز سے 2200 سے زائد غیر قانونی تجاوزات ختم کی گئیں۔ یہ کارروائی اردو بازار، سرکلر روڈ، انارکلی اور ہربنس پورہ میں کی گئی، جہاں غیر قانونی طور پر قائم بازاروں کو ختم کرکے شہریوں کے لیے آزاد راستے بحال کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کوششوں سے تجاوزات کا سامان 21 ٹرکوں میں ضبط کیا گیا، جبکہ کئی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن