لاہور(کامرس رپورٹر) ایم جی پاکستان نے اپنی معروف پلگ ان ہائبرڈ ایس یووی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی میں ایک بڑے اپ گریڈ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موجودہ پورٹیبل چارجرکے متبادل کے طورپر 7کلو واٹ فاسٹ چارجر متعارف کرایاہے۔ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہا ہم پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کے ذریعے بدلنے کیلئے پْرعزم ہیں۔فاسٹ چارجنگ کی اپ گریڈ کے ذریعے نہ صرف صارفین کے تحفظات کو دور بلکہ گاڑی کی ملکیت کے مجموعی تجربے کوبہتر بنانے کیساتھ ساتھ نئے انرجی وہیکل سیکٹر میں ہماری قیادت کو مضبوط بنانے کا ایک قدم ہے۔ پہلے مفت فراہم کیا جانے والاپورٹ ایبل چارجر اب 235000روپے مالیت کے 7کلو واٹ کے فاسٹ چارجر سے تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ اپ گریڈ بھی صارفین کوبغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیا جائے گا۔ پورٹ ایبل چارجر اب ایکسسری کے طورپر دستیاب ہوگا۔