لاہور (سپورٹس رپورٹر) کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بیٹر عرفان خان نیازی پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ باولر شاہین آفریدی کیخلاف ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے بیٹر بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں عرفان نیازی نے میچ کے 13 ویں اوور میں شاہین آفریدی کیخلاف 20 رنز سکور کیے جو پیسر کیخلاف کسی بھی بیٹر کے ایک اوور میں حاصل کردہ رنز کی سب سے بڑی تعداد تھی۔اس سے قبل کیرون پولارڈ نے کراچی کنگز کیلئے کھیلتے ہوئے ایک اوور میں 19 رنز بنائے تھے۔ افتخار احمد 4 گیندوں پر 18 رنز سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔