35سالہ خاتون کا قتل ‘پیسے مانگنے پر ٹیلرنگ یونٹ کے مالک نے گولی ماری 

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے میں ہفتے کے روز 35 سالہ خاتون فرحت کے قتل کے معاملہ پر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سالہ فرحت کو پیسوں کے مطالبے پر قتل کیا گیا۔مقتولہ سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی اور وہ ملزم آصف اقبال نامی شخص کے ٹیلرنگ یونٹ پر کام کرتی تھی۔مقتولہ اپنے بھائی کیساتھ آصف کے گھر پیسوں کا مطالبہ کرنے گئی۔جہاں ملزم آصف نے پہلے مقتولہ کے ساتھ جھگڑا کیا اور بعد میں فائرنگ کر دی،پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اس کے والد اشرف کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے۔پولیس نے ملزم کو مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا تھاجس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن