قصور: لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لین دین کے تنازعہ پر کوٹ مرادخاںمیں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ کوٹ مراد خاں قصور کے رہائشی مسجد حسو والی کے امام محمدجاوید اکرم نے تھانہ بی ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کرایا کہ اُس کا 17/18 سالہ بیٹا حافظ محمد احمد مدنی اپنی لیزر کٹنگ والی دکان بستی ونیکاں پر موجود تھا کہ شاہ زیب وہاں پسٹل لے کر آیا اور میرے بیٹے پر فائرنگ کی جس سے میرا بیٹا حافظ محمد احمد مدنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

ای پیپر دی نیشن