ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ پارکس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو نے پبلک پارکس کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری طارق محمود باجوہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت سمیت دیگر ضلعی افسر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف پبلک پارکس کی جاری بحالی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے افسروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس کی باؤنڈری والز کا عمل ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے ، تمام پبلک پارکس میں نئی گھاس ، پودے ، بینچز اور واکنگ ٹریکس سمیت بچوں کے لیے جھولوں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن