ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) بھائیوں نے اپنے بچوں اور ڈرائیوروں کے ساتھ ملکر شوٹروں سے حقیقی بھائی کو قتل کروا دیا۔ تھانہ موترہ پولیس رپورٹ کے مطابق موضع موترہ کی خاتون نوشین امتیاز گزشتہ روز اپنے خاوند امتیاز احمد‘ بیٹی اور بھتیجی کے ہمراہ گھر ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے اسی دوران دو نامعلوم مسلح ملزم گھر میں گھس آئے اور آتے ہی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں اس کا خاوند امتیاز احمد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ خاتون نے پولیس کو درخواست دی اس کے خاوند کو اس کے بھائیوں وقار احمد بٹ ‘ سہیل احمد بٹ ‘ حامد وقار‘ بدر وقار‘ محمد ایوب ‘ مزمل ڈرائیور وقار بٹ‘ عابد ڈرائیو ر سہیل احمد بٹ نے قتل کرایا۔ وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے مابین فریقین مقدمہ بازی چل رہی تھی، پولیس نے مقتول کی بیوی کو مدعی بنا کر ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔