گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈویژن نے سال 2024کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ سال بھر میں 1لاکھ45ہزار 188فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 12ہزار460یونٹس کو 13کروڑ 55لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ قوانین کے سنگین خلاف ورزیوں پر461یونٹ بند، 84 مقدمات درج کروائے۔ 1ہزار 646 خوراک کے نمونے مزید تجزیے کے لیے فوڈ لیبارٹری بجھوائے گئے۔51ہزار399کو نوٹس جاری کئے،34ہزار سے زائد کو لائسنس جاری کیے گئے۔