کامونکی:گیارہ سالہ لڑکا اغواء

کامونکی(نمائندہ خصوصی)کمسن بچوں کے اغواء کا سلسلہ نہ رْک سکا،گیارہ سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔گزشتہ روز ڈیرہ بابا جانی کے اصغر کا بیٹا غلام مصطفی سکول گیا اور واپس نہ آیا کافی تلاش کے بعد بھی اْس کا سراغ نہ مل سکا،صدر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن