لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ سے مزید توقعات نہیں رکھنی چاہئیں، پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کو گرانے کے لئے حکومت پاکستان کو اپنی پالیسی وضع کرنا ہو گی ۔گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاٹر فرید احمد پراچہ،مولانا راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب شیخ،مولانا امجد خان سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لئے اسلام کا بڑا وسیع تر معاشی نظام موجود ہے ۔