ایف آئی  اے کی کارروائی ،ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 6 ایجنٹ گرفتار

 گوجرانوالہ (آئی این پی )ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے منڈی بہاالدین، گجرات، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی اس دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد محمود، محمد یوسف، محمد جاوید، حمزہ طارق، عاقف اور نعمان شامل ہے، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

ای پیپر دی نیشن