لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کو ممنوعہ ڈرگ کے استعمال کے باعث عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کاگیسو ربادا نے اس سال کے شروع میں SA20 لیگ کے دوران ممنوعہ ڈرگ کا استعمال کیا جس کا انکشاف ان کے ڈوپ ٹیسٹ سے ہوا۔ربادا انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے تھے اور دو میچز کھیلنے کے بعد ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے ہیں۔ کاگیسو ربادا ڈرگ ٹیسٹ میں پکڑے گئے۔معاملہ چھپایا گیا۔اب ربادا نے خود سے راز کھولا ہے۔آئی پی ایل سے اچانک روانگی کا تعلق ممنوعہ مادہ کے ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی سے تھا۔ ربادا کی غلطی جنوبی افریقہ ٹی 20 کے دوران ہوئی تھی، جس کے دوران کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کی تھی اور ایک تفریحی دوا استعمال کی تھی۔جس وقت ربادا آئی پی ایل سے جنوبی افریقہ واپس آئے، ان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے کہا کہ انہیں ایک اہم ذاتی معاملہ سے نمٹنے کیلئے گھر کا سفر کرنا پڑا، اور انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کیا ہوا۔ربادا نے اب معافی مانگی ،سب کا شکریہ ادا کیا،پابندی کا اعتراف کیا،واپسی کیلئے عزم ظاہر کیا۔