برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی کے شہر مینائم میں جنونی ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی چڑھانے کے واقعہ میں تین افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمیوں کو بھی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔