حنا پرویز بٹ کی لاہور ویمن پروٹیکشن سنٹر میں متاثرہ خواتین سے ملاقات ‘ مسائل سنے

لاہور (لیڈی رپورٹر ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور ویمن پروٹیکشن سنٹر میں متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل خود سنے۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد اور ایس ایچ او وحدت کالونی انصار نواز بھی موجود تھے۔ متاثرہ خواتین نے شکایت کی کہ انکے کیسز طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جس پر چیئرپرسن نے ہدایات جاری کیں کہ خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ’’محفوظ عورت، مضبوط پنجاب‘‘ کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کی داد رسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن